بھارتی فلمساز پرادیپ سرکار 67 سال کی عمر میں چل بسے

March 24, 2023

فائل فوٹو

بھارتی فلمساز پرادیپ سرکار 67 سال کی عمر میںچل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرادیپ سرکار نے فلم پرینیتا اور مردانی سمیت کئی فلمیں ڈائریکٹ کیں۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاروں اور انڈسٹری کی دیگر شخصیات نے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرادیپ کمار نے کئی میوزک ویڈیوز اور اشتہارات بھی دائریکٹ کیے۔