پاکستان کا افغانستان کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹیم کا اعلان

March 24, 2023

فائل فوٹو

پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ٹیم میں آج 4 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

صائم ایوب، طیب طاہر، زمان خان اور احسان اللّٰہ آج پہلی مرتبہ گرین شرٹ پہن کر شارجہ کے میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

میچ کھیلنے والے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شاداب خان، محمد حارث، عبداللّٰہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 26 اور 27 مارچ کو ہوگا۔

پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر سیریز کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔