کراچی: ملیر سے11 سالہ لڑکی اسکول سے واپسی پر لاپتا

March 24, 2023

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد سے11 سال کی لڑکی اسکول سے واپسی پر لاپتا ہوگئی۔

اس حوالے سے لڑکی کی والدہ نےسوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ 20 مارچ کو میری بیٹی اسکول گئی اور واپس نہیں آئی۔

لڑکی کی والدہ نے پولیس، چیف جسٹس اور حکام سے بیٹی کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں سعودآباد تھانے میں درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ لڑکی اسکول کے بعد کسی شخص کے ساتھ گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر مریم کو کسی شخص کے ساتھ جاتے دیکھا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے اہلخانہ سے رابطے میں ہیں اور تفتیش جاری ہے۔