وہاب ریاض کا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں نئی سنتھیٹک ٹرف بچھانے کے کام جائزہ

March 24, 2023

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں نئی سنتھیٹک ٹرف بچھانے کے کام کا جائزہ لیا۔

لاہور میں وہاب ریاض نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، نئی سنتھیٹک ٹرف بچھانے کے کام کا جائزہ لیا اور کہا کہ اس سے ہاکی کے کھلاڑیوں کو سہولت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئی سنتھیٹک ٹرف سے کھلاڑیوں کا کھیل بہتر ہوگا، ٹرف بچھانے کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

وہاب ریاض نے مزید کہا کہ ہاکی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن سے انٹرنیشنل ایونٹس بھی کرائے جاسکیں گے۔