پہلا ٹی 20: پاکستان کیخلاف افغانستان 6 وکٹ سے فاتح

March 24, 2023

سوشل میڈیا

شارجہ میں 3 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان افغانستان نے پاکستان کو باآسانی 6 وکٹ سے ہرا دیا، افغانستان کے ہاتھوں پہلی بار کسی انٹرنیشنل میچ میں گرین شرٹس کو شکست ہوئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں بیٹنگ اور بولنگ کے جوہر دکھانے والے کرکٹر قومی ٹیم کا حصہ بننے کے بعد افغانستان کی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔

شارجہ میں 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے ہی مقابلے میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 92 رنز بنائے اور حریف ٹیم کو 93 رنز کا ہدف دیا۔

قومی ٹیم کی طرف سے عماد وسیم 18، صائم ایوب 17، طیب طاہر 16 اور کپتان شاداب خان 12 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

افغانستان کی طرف سے فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ راشد خان، نوین الحق اور عظمت اللّٰہ عمر زئی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کی طرف سے صائم ایوب، طیب طاہر، زمان خان اور احسان اللّٰہ نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

شاداب خان اور راشد خان ٹاس کےلیے میدان میں اترے، گرین شرٹس کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کے صائم ایوب نے محمد حارث نے اننگز اوپن کی، 17 اسکور پر حارث 6 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، اس کے بعد عبداللّٰہ شفیق بغیر کوئی رن بنانے پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صائم ایوب تھے، جو 1