• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن شپ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند اسرائیلی فائٹر سے مقابلے کیلئے تیار

فوٹو — انسٹاگرام
فوٹو — انسٹاگرام

پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹسٹ شاہ زیب رند لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن شپ میں اسرائیلی فائٹر نتن لیوی کا سامنا کریں گے۔

کراٹے کمبیٹ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اعلان کیا ہے کہ لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن شپ 2026ء میں پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹسٹ شاہ زیب رند کا مقابلہ اسرائیلی فائٹر نتن لیوی سے ہوگا۔

شاہ زیب رند نے کراٹے کمبیٹ کی جانب سے کی گئی اس پوسٹ اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے انتہائی پُراعتماد انداز میں لکھا، ’تاریخ بننے والی ہے، انشااللّٰہ‘

کراٹے کمبیٹ نے ابھی تک پاکستانی اور اسرائیلی فائٹر کے درمیان ہونے والے اس انتہائی متوقع مقابلے کی تاریخ نہیں بتائی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن پاکستانی فائٹر کی حمایت میں نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ ابھی سے ہی شروع ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہ زیب رند 6 بار نیشنل چیمپئن بن چکے ہیں 18 ستمبر 2024ء کو سنگاپور میں KC-49 میں برازیل کے برونو روبرٹو ڈی اسس کو شکست دے کر تاریخ رقم کرکے کراٹے کمبیٹ میں عالمی چیمپئن بننے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بھی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید