میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میراتھون سے شہر کا مثبت امیج اجاگر ہوگا، کراچی والوں سے کہوں گا زیادہ سے زیادہ اس ایونٹ میں شرکت کریں۔
کراچی میں بی وائی ڈی کراچی میراتھون کے حوالے سے پریس کانفرنس میں میئر کراچی کا کہنا تھا کہ چار جنوری کو ہونے والی کراچی میراتھون شہر کا ایک اہم ایونٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کا نعرہ ہے ’’رن فار کراچی‘‘ جو کراچی سے ہماری وابستگی کا عکاس ہے، وہ زمانے اب چلے گئے جب لوگ کہتے تھے ’’رن فرام کراچی‘‘۔
میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میراتھون کا اگلا ایونٹ شہر کی اہم شاہراہوں پر ہوگا جو مزار قائد سے شروع ہوگی تاکہ اس میراتھون سے کراچی کی حقیقی تصویر دنیا کو دکھائی جا سکے۔