• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بیش لیگ: آسٹریلوی کھلاڑی خراب گاڑی کو دھکا لگا کر اسٹیڈیم پہنچے

فوٹو — ایکس
فوٹو — ایکس

بگ بیش لیگ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی ایشٹن ایگر اور ایرون ہارڈی کے ساتھ عجیب واقعہ پیش آگیا۔ 

ایشٹن ایگر اور ایرون ہارڈی اپنے ساتھی کھلاڑیوں لوری ایونز اور ماہلی بیئرڈمین کے ساتھ بگ بیش لیگ میں 30 دسمبر کو سڈنی تھنڈر اور پرتھ سکارچرز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے لیے اوبر کار میں اسٹیڈیم آ رہے تھے کہ وہ راستے میں خراب ہوگئی جس کے بعد چاروں نے کھلاڑیوں نے اس خراب گاڑی کو دھکا لگا کر سڑک کے کنارے پہنچایا اور پھر خود اسٹیڈیم پہنچے۔ 

یہ واقعہ میچ کی براڈکاسٹ کے دوران اس وقت زیر بحث آیا جب پرتھ اسکارچرز کی ٹیم سڈنی تھنڈر کے خلاف فیلڈنگ کر رہی تھی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بھی وائرل ہے۔

لوری ایونز سے میچ کے دوران ہونے والی مختصر گفتگو میں پوچھا گیا، ’ہمارے ناظرین میں سے ایک نے ہمیں ایک پیغام بھیجا ہے اور بتایا ہے کہ آپ آج بہت ہی عجیب حالات میں میدان میں اترے ہیں۔ کیا یہ سچ ہے؟‘

اُنہوں نے مسکراتے ہوئے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ’ہم نے ایک رائیڈ بک کی تھی لیکن بدقسمتی سے گاڑی راستے میں خراب ہوگئی اور ہمیں اسے دھکا لگا کر سڑک کنارے لانا پڑا، یہ اسٹیڈیم پہنچنے کا ایک الگ طریقہ تھا لیکن ہمیں بہت مزہ آیا۔‘

کھیلوں کی خبریں سے مزید