چاند اور زہرہ کا ایک ساتھ نظر آنے کا منظر، پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں کی خصوصی دلچسپی

March 24, 2023

پاکستان اور دنیا کے مختلف ملکوں میں آسمان پر چاند اور زُہرہ کا خوبصورت نظارہ کیا جا رہا ہے۔

آسمان پر مغرب کی سمت میں چاند اور زہرہ ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں، اس حوالے سے ایک ویڈیو کراچی سے سامنے آئی۔

سیاروں کا ایک ساتھ نظر آنا فلکیاتی نظام کے تحت ہوتا ہے جسے دیکھنے کے لیے سیاروں میں دلچسپی رکھنے والے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق ہفتے کو بھی اسی سمت میں یہ نظارہکیاجاسکتاہے۔