سونا فی تولہ 5600 روپے مہنگا

March 25, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ،سونا 5600 روپے اور چاندی 20 روپے فی تولہ مہنگی ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 58 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1939 ڈالر فی اونس سے بڑھ کر 1997 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 5600 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 7ہزار 500 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 4801 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 77ہزار 898 روپے ہوگئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 20 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2220 روپے فی تولہ ہو گئی۔