پی ٹی آئی کا جلسہ، مینار پاکستان جانے والے راستے بند کر دیے گئے

March 25, 2023

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف آج مینار پاکستان پر جلسہ کرنے جا رہی ہے، اس سلسلے میں مینار پاکستان گراؤنڈ جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز لگا دیے گئے، راوی پل، ریلوے اسٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے راستے بند ہیں۔

شاہ عالم مارکیٹ میں بھی کنٹینرز لگا دیےگئے، سگیاں پل اور انجنیئرنگ یونیورسٹی روڈ کے راستے بھی بند کر دیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو آج رات مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دے رکھی ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک 500 کے قریب کارکن پکڑے گئے ہیں۔