بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3 ریکارڈ

March 26, 2023

فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز جھل مگسی سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 160 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔