فیروز خان اور منیب بٹ کا جھگڑا ختم

March 26, 2023

فوٹو بشکریہ انسٹا گرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور منیب بٹ نے اپنا بگڑا ہوا معاملہ سلجھا لیا ہے۔

فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر منیب بٹ اور اپنے روحانی پیشوا کے ہمراہ اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے اور منیب بٹ کی فیملی کے درمیان جو بھی معاملہ ہوا اس کو اپنے بڑوں کی رہنمائی سے ہم نے یہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ ہم آئندہ ایک فیملی کی طرح باہمی احترام و محبت کا تعلققائم رکھیں گے، ان شاء اللّٰہ۔

واضح رہے کہ فیروز خان اور منیب بٹ کے درمیان تعلقات اس وقت سے خراب ہوئے جب فیروز خان نے ایمن خان کو دیگر ساتھی فنکاروں کے ساتھ خود پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے پر ہتکِ عزت کا نوٹس بھیجا اور اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک دستاویز بھی شیئر کی جس پر تمام شوبز شخصیات کی ذاتی معلومات بھی درج تھیں۔

اس کے نتیجے میں جواباً منیب بٹ نے فیروز خان پرسائبر کرائم کا مقدمہ درج کروا دیا تھا۔