بھارت: بھوجپوری اداکارہ انکانشا ڈوبے نے خودکشی کرلی

March 26, 2023

بھارت کی بھوجپوری فلموں کی اداکارہ انکانشا ڈوبے نے اتوار کو ورانسی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج صبح پونے 8 بجے ان کا نیا گانا، یہ آرا کبھی ہارا نہیں ہے ریلیز ہوا تھا۔

البتہ یہ معلوم نہیں ہوا کہ ان کی موت اس گانے کی ریلیز سے قبل یا بعد میں ہوئی۔

انکی مبینہ خود کشی کے بارے میں مزید تفصیلات کا ابھی انتظار ہے، تاہم ان کی موت کے پیچھے ان کے سابقہ بوائے فرینڈ پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔