سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

March 26, 2023

بھارتی ریاست راجستھان کی پولیس نے اتوار کو ممبئی پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو ای میل بھیج کر قتل کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بتایا جاتا ہے کہ مغربی بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھپور کی پولیس نے ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن کے ساتھ ملکر دھاکا درم نامی ملزم کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ ممبئی لے گئی۔

اس حوالے سے جودھپور کے لونی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ایشور چاند پاریکھ کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ 18 مارچ کو ممبئی میں درج ہوا تھا جس میں ملزم نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکی دی تھی۔

مقدمہ کے اندراج کے بعد ممبئی پولیس کے اے ایس آئی بجرنگ جگتاپ تحقیقات کر کے راجستھان پہنچے اور جوائنٹ آپریشن میں 21 سالہ ملزمدھاکا درم بشنوئی کو جودھپور سے گرفتار کر کے اپنے ساتھ ممبئی لے گئے۔