فریال تالپور اور سہیل انور سیال بھی دبئی روانہ

March 27, 2023

فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے بعد فریال تالپور اور سہیل انور سیال بھی دبئی روانہ ہو گئے۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، شرجیل میمن سمیت پی پی کے اہم رہنما پہلے ہی دبئی میں موجود ہیں۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی دو روز قبل دبئی کے اسپتال میں سرجری ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی اُن کے ساتھ ہیں۔