کراچی:3 ڈاکوؤں کے ڈیری فارمر کو لوٹنے کی ویڈیو وائرل

March 27, 2023

کراچی کی بھینس کالونی کے تاجروں کو پولیس تحفظ دینے میں ناکام نظر آتی ہے، دن دیہاڑے 3 ڈاکوؤں نے ڈیری فارمر سے نقد رقم اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔

گزشتہ روز بھینس کالونی 1 نمبر میں تاجر کو 3 ڈاکوئوں نے لوٹ لیا۔

ڈاکو ڈیری فارمر سے 65 ہزار روپے نقد اور 1 لاکھ روپے سے زائد کی مالیت کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

واقعے کی ویڈیو شہری نے موبائل فون میں محفوظ کر لی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکو آئے۔

ملزمان نے ڈیری فارمر کو اسلحہ دکھایا، ملزمان اسلحے کے زور پر ڈیری فارمر سے لوٹ مارکر کے فرار ہو گئے۔

ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے چہرے چھپائے ہوئے تھے۔

متاثرہ تاجر نے واقعے کی اطلاع پولیس کو کر دی ہے۔

کچھ روز قبل بھی بھینس کالونی میں ملزمان نے تاجر ارسلان سے نقد رقم، 2 موبائل فون اور دیگر اشیاء لوٹ لی تھیں۔