افغان وزارت خارجہ کے دفتر کے قریب خودکش دھماکا، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

March 27, 2023

دھماکے کے بعد سڑک پر ٹریفک جام ہے۔

کابل میں افغانستان کی وزارت خارجہ کے دفتر کے قریب خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافع تکور نے کہا کہ افغان فورسز نے حملہ آور کی شناخت کرلی تھی لیکن دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے 6 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ دھماکا وزارت خارجہ کے قریب ایک کاروباری مرکز کے سامنے ہوا۔

اطالوی این جی او کابل میں ایک اسپتال چلاتی ہے جس نے تصدیق کی کہ اسپتال میں دو لاشیں اور 12 زخمی افراد آئے ہیں۔