آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ایک کروڑ 40 لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری

March 27, 2023

ہیکرز نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ایک کروڑ 40 لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری کرلیا۔

چوری کیے گئے ڈیٹا میں صارفین کے ڈرائیونگ لائسنس نمبر، پاسپورٹ نمبر اور فنانشل اسٹیٹمنٹ شامل ہیں۔

نجی کمپنی صارفین کو ذاتی قرض، گاڑیوں کیلئے قرض، کریڈٹ کارڈ، انشورنس اور دیگر سہولتیں بھی دیتی ہے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 79 لاکھ صارفین کے ڈرائیونگ لائسنس نمبر اور 53 ہزار پاسپورٹ کا ڈیٹا چوری کیا گیا۔

دیگر 61 لاکھ میں نام، پتے، فون نمبر اور تاریخ پیدائش کی معلومات شامل تھیں۔

کمپنی نے مارچ کے وسط میں کہا تھا کہ اس کا ڈیٹا ہیک ہوا ہے اور ایک لاکھ شناختی دستاویزات سمیت سوا دو لاکھ صارفین کا ریکارڈ چوری ہوا ہے۔

لیکن کمپنی کو اندازہ نہیں تھا کہ چوری کردہ ڈیٹا کا حجم کہیں زیادہ ہے۔