زمان پارک کے عارضی کیمپوں میں بجلی چوری کی شکایات ملی ہیں، لیسکو

March 27, 2023

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو نےکہا ہے کہ انہیں زمان پارک میں بجلی چوری کی شکایات ملی ہیں۔

لیسکو کی ٹیم نے وہاں جانےکی کوشش کی، لیکن سیکیورٹی نے اجازت نہیں دی۔

زمان پارک انتظامیہ کو دیے گئے نوٹس میں لیسکو نےکہا ہے کہ بجلی چوری کی شکایات کا جائزہ لینے کےلیے ٹیموں سےتعاون کیا جائے۔

بصورت دیگر لیسکو کے پاس پولیس سے مدد لینے کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں ہوگا۔