برطانوی وزیراعظم نےحمزہ یوسف کے اسکاٹ لینڈ کی آزادی پر ریفرنڈم کا مطالبہ مسترد کر دیا

March 27, 2023

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹش نیشنل پارٹی کے نئے سربراہ منتخب ہوئے ہیں اور ان کی جانب سے اسکاٹ لینڈ کی آزادی کا اعادہ کیا گیا ہے۔

ادھر خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے حمزہ یوسف کی جانب سے اسکاٹ لینڈ کی آزادی پر ایک اور ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

اس حوالے سے رشی سونک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رشی سونک نئے اسکاٹش سربراہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ برطانوی عوام اور سیاست دان سب کےلیے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ برطانوی عوام کے اہم مسائل میں مہنگائی کم کرنا اور صحت کے اخراجات سے نمٹنا شاملہیں۔