امریکی رکن کانگریس اور کانگریس میں پاکستانی کاکَس کے شریک سربراہ جیک برگمین نے امریکا ایران سفارت کاری میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اسے ناگزیر قرار دیا ہے۔
انہوں نے یہ اعتراف وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے نام ایک خط میں کیا، 15 مئی کو لکھے جانے والے خط میں رکن کانگریس جیک برگمین نے لکھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے قائدانہ کردار ادا کیا۔
جیک برگمین نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے مخلصانہ تشکّر کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ان مذاکرات کے لیے اپنی منفرد پوزیشن کا استعمال کر کے حقیقی حکمت کا مظاہرہ کیا۔ رکن کانگریس جیک برگمین نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔