• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ کی آزادی کےلیے پُرعزم ہوں، حمزہ یوسف

اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہی کا مقابلہ جیتنے کے بعد حمزہ یوسف نے ایڈنبرگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری فوری ترجیح ہر اسکاٹش کی حفاظت جاری رکھنا ہوگی۔

اسکاٹ لینڈ کے بہترین مفادات کے لیے برطانوی حکومت کے ساتھ تعمیری کام کروں گا۔ 

حمزہ یوسف نے مزید کہا کہ اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے لیے پُرعزم ہوں۔ ہم یورپی یونین میں واپس جانا چاہتے ہیں۔ ہم آزادی کا مقدمہ آگے بڑھانے سے ہی جیتیں گے۔ 

حمزہ یوسف کا کہنا تھا کہ ہمیں اب آزادی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید