• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی اور روسی صدر کا رابطہ، اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

فائل فوٹو: روسی میڈیا
فائل فوٹو: روسی میڈیا 

متحدہ عرب امارات کے صدر  شیخ محمد بن زاید اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق گفتگو کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور بین الاقوامی بحری تجارت سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں متحدہ عرب امارات کی کامیاب ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے امارات کے سفارتی کردار کی تعریف کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید