سعودی عرب سمیت مسلم ممالک کی کوپن ہیگن میں قرآن مجید کی توہین کی مذمت

March 27, 2023

فوٹو: فائل

سعودی عرب اور دیگر مسلم ممالک نے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قرآن مجید کی توہین کی سخت مذمت کی ہے۔

ریاض سے سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ کوپن ہیگن میں ترک سفارت خانے کے سامنے انتہا پسند گروپ نے قرآن پاک کی توہین کی۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب مکالمے، رواداری اور احترام کے اقدار کو مستحکم کرنے پر زور دیتا ہے۔

وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نفرت، انتہا پسندی اور تقسیم کرنے والی ہر چیز کو مسترد کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈنمارک میں مذموم حرکت کی مذمت کرنے والے ممالک میں بحرین، ترکیہ، مراکش،قطر اور اردنشامل ہیں۔