سعودی عرب میں بس کو حادثہ، 20 عمرہ زائرین جاں بحق

March 28, 2023

سعودی عرب کے شمالی علاقے عسیر میں مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 20 عمرہ زائرین جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق مسافر بس مکہ مکرمہ جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث پل سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس میں زیادہ تر غیر ملکی سوار تھے، تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ تاحال جاں بحق افراد اور زخمیوں کی قومیت کا پتا نہیں چل سکا۔