رابی پیرزادہ نے مریم نواز کی پینٹنگ سے متعلق کیا کہا؟

March 28, 2023

بشکریہ ٹوئٹر

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ 2 سال سے مریم نواز کی بنائی پینٹنگ کسی نے نہیں لی۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رابی پیرزادہ نے لکھا کہ عمران خان کی تصویر جب بناتی ہوں وہ فروخت ہوجاتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے ان پیسوں سے غریب گھرانوںکی مدد کرنی ہے، مریم نواز کی تصویر خریدنے میںدلچسپی رکھنے والے رابطہ کریں۔

یاد رہے کہ رابی پیرزادہ نے ماضی میں قائداعظم اور علامہ اقبال کے اسکیچ بھی بنائے تھے۔

واضحرہے کہ رابی پیرزادہ ماضی میں کہہ چکی ہیںانہیں پینٹنگ بنانے کا بہت شوق ہے۔