سعودی عرب، 280 کورونا کیسز سامنے آگئے

March 28, 2023

فائل فوٹو

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ پیر کو کورونا کے 280 نئے کیسز اور 2 اموات کی تصدیق ہوئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ریاض میں 102، جدہ میں 32، دمام میں 15، طائف میں 11 اور دیگر شہروں میں 10 سے کم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

سعودی عرب میں 68 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 123 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔