احسان اللّٰہ کی باؤنسر سے افغان بیٹر زخمی

March 28, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹبولر احسان اللّٰہ کی گیند کھیلنے میں ناکامی کے باعث افغان بیٹر نجیب اللّٰہ زادران زخمی ہوگئے۔

پیر کو شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان کی اننگز کے 11ویں اوور میں نجیب اللّٰہ زادران پہلی ہی گیند پر زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے اور میچ ختم ہونے تک بیٹنگ کے لیے نہ آئے۔

میچ کے 11 ویں اوور میں احسان اللّٰہ نے افغان بیٹر کو باؤنسر کرائی جو وہ کھیلنے میں ناکام رہے اور گیند ہیلمٹ کے اندر سے چہرے کے نچلے حصے پر لگی اور خون نکلنے لگا۔

واضح رہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی تھی۔