عثمان بزدار کو کورونا ہو گیا

March 28, 2023

عثمان بزدار۔۔۔فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کورونا ہو گیا۔

دوسری جانب قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 50 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

گزشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 818 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد شرح 1.77 فیصد رہی۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 30 اپریل تک ماسک پہننے کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

این سی او سی نے ہدایت جاری کر رکھی ہے کہ رش والے مقامات، اسپتالوں اور دیگر ہیلتھ کیئر سینٹرز میں بھی ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔