سپریم کورٹ کا کوئی لاڈلہ نہیں، قانون پر فیصلہ ہونا ہے، شیخ رشید

March 28, 2023

فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہسپریم کورٹ کا کوئی لاڈلہ نہیں، قانون پر فیصلہ ہونا ہے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے سب ادارے سپریم کورٹ کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہسپریم کورٹ نے فیصلہ دینا ہے، الیکشن ملک کی بقا ہے،الیکشن 2 ماہ پہلے یا بعد میں ہو جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ معاشی طور پر آئی ایم ایف نے چھٹی کردی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات منہ نہیں لگا رہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 10 پریس کانفرنس وزیر کرتے ہیں، 10بندے آٹے کے تھیلے کے لیے مر جاتے ہیں، کیس ختم کروانے کی سازش ان ہی کے گلے پڑ گئی۔