بالی ووڈ اداکارہ حنا خان مقررہ وقت پر 3 عمرے کیوں نہ کر سکیں؟

March 28, 2023

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکارہ حنا خان نے حرم شریف سے تصویریں شیئر کرنے پر خود پر ہونے والیتنقید کا کرارا جواب دیا ہے۔

اداکارہ حنا خان حال ہی میں اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب گئی تھیں، اُنہوں نے خانہ کعبہ سے چند تصویریں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں اور اللّٰہ کا شکر ادا کیا تھا۔


خانہ کعبہ میں فوٹو شوٹ، تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے اور ڈیڑھ دن میں 3 عمروں کی نیت کرنے پر حنا خان کو خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

حنا خان نے اب سوشل میڈیا صارفین کو خود کو تنقید کا نشانہ بنانے پر کرارا جواب دیتے ہوئے 3 عمرے مکمل نہ ہونے کی وجہ بھی بتائی ہے۔


حنا خان کا اپنی نئی پوسٹ میں بتانا ہے کہ اُن کی ڈیڑھ دن میں 3 عمرے کرنے کی نیت تھی جو کہ بہت مشکل کام تھا، ڈیڑھ دن میں 3 مکمل عمرے نہ کرنے سے متعلق تفصیل سے بات کرتے ہوئے حنا خان نے بتایا کہ اُن کے پاس اتنا وقت نہیں تھا اور کچھ غلط فہمیاں بھی ہو گئی تھیں، ڈیڑھ دن میں 3 عمرے کرنا ناممکن سی بات تھی مگر اُنہیں پہلے بہت سی اور عمرے کے دوران ادا کئے جانے والے اعمال کا علم نہیں تھا۔

انہوں نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے مزید اس پوسٹ میں بتایا کہ وہ تین عمرے مکمل کر چکی ہیں۔

اُن کا ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ وہ تمام لوگ جو میری مذہبی پوسٹس کے ذریعے میرا محاسبہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں میں اُن سے کہنا چاہتی ہوں کہ میں کوئی ولی نہیں ہوں لیکن میں اچھی نیت اور اچھے اعمال پر یقین رکھتی ہوں، باقی آپ سب کو اپنے اعمال کا اوپر خود جواب دینا ہے۔