روس کی سی آف جاپان میں فرضی ہدف کو نشانہ لگانے کی مشق

March 28, 2023

فائل فوٹو

اسٹریٹجک بمبار طیاروں کی پرواز کے بعد روس نے سی آف جاپان میں فرضی ہدف کو نشانہ لگانے کی مشق میں سپر سانک اینٹی شپ میزائل فائر کیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ تقریباً 100 کلو میٹر دور موجود ہدف کو دو موسکیٹ کروز میزائلوں سے براہ راست نشانہ لگایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موسکیٹ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا سپر سونک کروز میزائل ہے، جو 120 کلو میٹر تک کی رینج میں جہاز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے قبل دو روسی اسٹریٹجک بمبار طیاروں نے سی آف جاپان کے اوپر پرواز کی تھی۔