مغربی افریقہ میں بحری قزاقوں نے ڈنمارک کے مال بردار جہاز کو اغوا کرلیا

March 28, 2023

بحری قذاقوں نے مغربی افریقہ کے قریب کھلے سمندر میں ڈنمارک کے ایک مال بردار جہاز پر حملہ کرکے اسے اغوا کرلیا۔

کوپن ہیگن سے عرب میڈیا کے مطابق بحری قزاقوں نے گزشتہ ہفتے کے دن ڈنمارک کی ملکیت بحری جہاز کو مغربی افریقہ کی خلیج گنی سے اغوا کیا۔

عرب میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ قذاقوں نے ڈینش بحری جہاز پر 16 رکنی عملے کو بھی یرغمال بنا لیا ہے، جبکہ جہاز سے رابطے کے تمام ذرائع بند کردیے ہیں۔