پرتگال: لزبن میں چاقو حملہ، دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

March 28, 2023

پرتگال میں چاقو حملے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، حملہ کرنے والے کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق چاقو حملہ دارالحکومت لزبن میں کیا گیا، حملہ آور نے بڑا چاقو اٹھایا ہوا تھا جس سے اس نے لوگوں پر حملہ کیا۔

حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور افغان شہری بتایا جا رہا ہے، پولیس نے حملہ آور کی قومیت کی تصدیقنہیںکی۔