احتساب عدالت شرجیل میمن کیخلاف نیب ریفرنس کا فیصلہ 6 ماہ میں کرے، سپریم کورٹ

March 28, 2023

سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے خلاف نیب ریفرنس کا فیصلہ 6 ماہ میں کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں شرجیل میمن کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے کہا کہ امید ہے احتساب عدالت 6 ماہ میں ٹرائل مکمل کرلے گی۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس کا ٹرائل احتساب عدالت میں چل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 52 میں سے 32 گواہان کے بیانات بھی قلمبند ہوچکے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔