پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 40200 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

March 29, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی رہی دورا ن کاروبار انڈکس40200پوائنٹس کی حد عبور کر گیا انڈیکس میں کل 82 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم کاروبار کے اختتام سے قبل انڈیکس40ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا مارکیٹ کے سرمائے میں30ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ ہوا 43فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،ٹیلی کام ،توانائی ،بینکنگ ،سیمنٹ ،سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس40200پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم منافع کی خاطر بعض حصص میں فروخت کے دباؤ سے انڈیکس نیچے آگیا۔