جمائما کے فلیٹ میں نامعلوم افراد کی گھُسنے کی کوشش

March 29, 2023

فائل فوٹو

برطانوی فلم ساز اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کے لندن فلیٹ میں چند روز پہلے نامعلوم افراد نے آدھی رات کو گھُسنے کی کوشش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سی سی ٹی وی سے حاصل تصاویر شیئر کرتے ہوئے جمائما نے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ان دو نوجوانوں کو جانتا ہے تو اُنہیں آگاہ کرے۔

بعد ازاں جیو نیوز سے خصوصی بات چیت میں جمائمہ خان نے بتایا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کیس درج کرلیا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ واقعے کے چند روز بعد دو افراد نے دوبارہ اُن کے گھر میں دن دہاڑے گھسنے کی کوشش کی، وہ نہیں جانتیں کہ آیا دونوں واقعات میں ملوث افراد مشترک ہیں یا یہ علیحدہ واقعات ہیں۔

جمائمہ نے کہا کہ رات میں فلیٹ میں گھسنے کی کوشش کرنے والوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔