حمزہ یوسف نے اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کا حلف اٹھا لیا

March 29, 2023

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کا حلف اٹھا لیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق حمزہ یوسف مغربی یورپ کی حکومت کے پہلے مسلمان سربراہ ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق 37 سالہ حمزہ یوسف اسکاٹش نیشنل پارٹی کے سب سے کم عمر سربراہ ہیں۔ حمزہ یوسف کےفرسٹ منسٹر بننے پر برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے مبارکباد دی ہے۔

حمزہ یوسف نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم سے کال پر گفتگو تعمیری تھی۔ اسکاٹ لینڈ کے عوام اور پارلیمنٹ کی جمہوری خواہشات کا لندن کو احترام کرنا چاہیے۔

رشی سونک نے کہا کہ برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ کی حکومتوں کو پالیسی معاملات پر مل کر کام کرناچاہیے۔