اسرائیل نے جدید صلاحیتوں کی حامل نئی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کردی

March 29, 2023

افق 13 سیٹلائٹ کی لانچ کا منظر

اسرائیل نے نئی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کی ہے جس میں تصاویر کھینچنے کی جدید صلاحیت ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق سیٹلائٹ کو ’افق 13‘ کا نام دیا گیا ہے جسے گزشتہ شب 2 بج کر 10 منٹ پر مدار میں بھیجا گیا۔

یہ سیٹلائٹ سرکاری ایرو اسپیس انڈسٹریز نے تیار کی ہے، اس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم جلد ہی ملٹری انٹیلیجنس یونٹ کو منتقل کر دیا جائے گا۔

افق 13 سیٹلائٹ اپنی نوعیت کی جدید سیٹلائٹ ہے جس میں منفرد ریڈار صلاحیتیں ہیں۔

اس کے ذریعے کسی بھی موسم اور حد نگاہ کی کسی بھی صورتحال میں انٹیلیجنس اکٹھی کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 1988 میں پہلی بار سیٹلائٹ لانچ کی تھی جس کا نام ’افق‘ تھا۔