دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی ایک بار پھر مشکلات کا شکار؟

March 30, 2023

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی معروف فنکار جوڑی، اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئی ہے۔

2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی فنکار جوڑی دیپیکا اور رنویر سنگھ نے حال ہی میں ایک نجی تقریب میں شرکت کی، اس دوران دونوں فنکار میچنگ لباس پہنے ہوئے تھے مگر دونوں ایک دوسرے سے کھچے کھچے نظر آئے۔


مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی اس جوڑی کی نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنویر سنگھ ریڈ کارپیٹ سمیت مختلف اوقات میں دیپیکا کا ہاتھ تھامنے کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھا رہے ہیں مگر دیپیکا ہر بار اُنہیں اپنا ہاتھ نہیں تھما رہیں اور رنویر کو نظر انداز بھی کر رہی ہیں۔

اس ویڈیو کا وائرل ہونا ہی تھا کہ متعدد حلقوں میں اس جوڑی میں چپقلشیں بڑھنے کے دعوے کیے جانے لگے ہیں۔


دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اس جوڑی میں ان بن دیکھ کر مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔