ڈاکٹر سیدہ ضیاء بتول دوسری بار پیرا کی چیئرپرسن مقرر

March 30, 2023

معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر سیدہ ضیاء بتول کو دوسری بار پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی اسلام آباد (PEIRA) کی چئیرپرسن مقرر کردیا گیا ہے۔

انہیں ایم پی ٹو اسکیل کے تحت 3 برس کے لیے اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

اس تعیناتی کا وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ور تربیت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔