پاکستانی نژاد ڈاکٹر امریکا کی خواتین رہنماؤں میں شامل

March 31, 2023

پاکستانی نژاد امریکی ماہر نفسیاتڈاکٹر فرح عباسی کو امریکا کی خواتین رہنماؤں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فرح عباسی نے نفسیاتی مسائل کے علاج میں ایمان اور ثقافت کی افادیت کو تسلیم کرایا ہے۔

واشنگٹن میںامریکی وزیر صحت کی میزبانی میں وومن آن دی فرنٹ لائنز: سیلیبریٹنگ ویمن فیتھ لیڈرز کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر فرح عباسی کو ایوارڈ دیا گیا۔

مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں کام کرنے والی ڈاکٹر فرح عباسی نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ذہنی بیماریوں کے علاج میں مذہب اور سماجی پس منظر اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیتھ لیڈرز، کمیونٹی لیڈرز اور ماہر نفسیات کو مل کر کام کرنا چاہیے اور انہیں ایوارڈ اسی کام پر دیا گیا ہے۔