پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان کی بات پکّی نہ ہوسکی

March 31, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کی روکا (بات پکّی) کی رسم تاخیر کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاسی رہنما راگھو چڈھا کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان دونوں کے اہل خانہ نے ان کی شادی کے سلسلے میں بات چیت کا آغاز کر دیا ہے تاہم ’روکا‘ کی رسم کی تاریخ طے نہ ہوسکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا ان دنوں لکھنؤ میں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور کورونا کی صورتحال کے باعث سفر کرنا مشکل ہے۔

لہذا، جوڑے نے اپنے روکا کی تقریب کو فی الحال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ابھی تقریب کے لیے نئی تاریخ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

تاہم رواں ماہ کے اختتام یا پھر اگلے ماہ کے آغاز میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کی موجودگی میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔