انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر اضافہ

April 01, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں10ڈالراضافہ سے 1981 ڈالرز فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت700روپے اضافہ سے 2لاکھ8ہزار 700روپے اوردس گرام سونے کی قیمت601روپے اضافہ سے1لاکھ78ہزار927روپے ہو گئی۔