کراچی، مقتول ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ قراۃ العین گرفتار

April 02, 2023

فائل فوٹو

کراچی میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کے قتل کیس میں پولیس نے مقتول ڈاکٹر کے ساتھ زخمی ہونے والی اسسٹنٹ قراۃ العین کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سٹیعارف عزیز کا کہنا ہے کہ زخمی اسسٹنٹ ڈاکٹر قراۃ العین پر مقدمے میں شک کا اظہار کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اسسٹنٹ نے جو بیان قلم بند کرایا وہ بھی مشکوک ہے۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق زخمی اسسٹنٹ کے موبائل فون کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کو جمعرات کے روز لیاری ایکسپریس وے کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، فائرنگ میں ڈاکٹر کی اسسٹنٹ زخمی ہوئی تھی۔