• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گارڈن، ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کے قتل کی تفتیش جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گارڈن میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کے قتل کی تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے جبکہ پولیس کے تفتیش کاروں نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ جیو فینسنگ بھی کی جا رہی ہے۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے کرائم سین سے برآمد ہونے والے خالی خول کو فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔مقتول کے بھائی نے گلشن اقبال میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر بیربل کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی کیونکہ وہ ایک نیک انسان تھے۔مقتول ڈاکٹر بیربل کے قریبی دوست ڈاکٹر یوسف سنجرانی نے بتایا کہ مرحوم ایک بہادر انسان تھے اور انہوں نے کبھی کسی خطرے کا ذکر نہیں کیا۔ ڈاکٹر بیربل قرۃ العین کو گلشن اقبال سے اٹھا کر صبح آٹھ بجے کلینک لے آتے تھے۔ شام کو دونوں ایک ساتھ گھر واپس چلے جاتے تھے۔جمعرات کو بھی معمول کے مطابق گھر واپس آتے ہوئے راستے میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے لواحقین سے مشاورت اور انکے بیٹوں کے بیرون ملک سے واپس آنے کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ڈاکٹر بیربل کی لاش مردہ خانہ میں رکھ دی گئی۔پولیس کی ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈاکٹر بیربل ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں قتل کیا گیا ہے تاہم واقعہ کے پیچھے اصل محرکات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا،پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آوروں نے ان کا پیچھا کرنے کے بعد انہیں نشانہ بنایا۔ ملزمان نے واقعہ میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا جب کہ حملہ آوروں نے تین گولیاں چلائیں،دو گولیاں ڈاکٹر بیربل کو لگیں جب کہ تیسری انکی کے اسسٹنٹ کو لگی۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ یہ ایک ہائی پروفائل کیس ہے جس کا بڑا اثر ہے اور ہم مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش کر رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید