پیف نے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا

April 02, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ تمام سکول مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ری چیکنگ کیلئے دس ہزار سنگل فیس کے ساتھ 18 اپریل تک درخواست جمع کراسکتے ہیں، درخواست فارم ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کیے جاسکتے ہیں، ری چیکنگ فیس ناقابل واپسی ہے، ری چیکنگ کےلئے بینک کی اصل رسید آنا ضروری ہے۔