پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی بیٹی کے ہمراہ پہلی بار بھارت آمد، ویڈیو وائرل

April 02, 2023

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نِک جونس اپنی ننھی پری مالتی میری کے ہمراہ پہلی بار بھارت آئے ہیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی اپنی بیٹی کے ساتھ کچھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

ممبئی میں نجی ایئر پورٹ پر پریانکا چوپڑا کی فیملی کے ساتھ آمد پر یہ تصاویر اور ویڈیوز پاپارازی فوٹو گرافرز نے بنائیں۔


سرمئی رنگ کی فراک میں ملبوس بیٹی کو گود میں اُٹھائے گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس پریانکا چوپڑا ان ویڈیوز اور تصاویر میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

دوسری جانب نک جونس بھی پرسکون سویٹ شرٹ اور ڈینم جینز کے ساتھ نارنجی رنگ کی کیپ پہنے کافی دلکش نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کے بعد سے امریکا میں مقیم ہیں اور وقتاً فوقتاً بھارت بھی آتی رہتی ہیں۔