61 سالہ اشیش ودیارتھی نے 33 سالہ فیشن ڈیزائنر سے شادی کرلی

May 25, 2023

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اشیش ودیارتھی نے آسام سے تعلق رکھنے والی فیشن ڈیزائنر روپالی باروا سے کورٹ میرج کرلی۔

محدود پیمانے پر منعقد کی گئی شادی کی اس تقریب میں دونوں جانب کے صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے۔

بعدازاں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے61 سالہ اشیش نے کہا کہ زندگی کے اس مرحلے پر روپالی سے شادی کرنا ایک غیر معمولی محسوسات کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی اہلیہ سے کچھ عرصے قبل ہی ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ ہمیں شادی کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ روپالی باروا کی عمر 33 سال ہے۔ اشیشودیارتھی کی اس سے قبل تھیٹر اداکارہ اور گلوکارہ راجوشی باروا سے شادی ہوئی تھی جو طلاق پر منتج ہوئی، راجوشی سے ان کا ایک بیٹا ہے۔